بنگلہ دیش،جماعت اسلامی پر سے پابندی ختم
بنگلہ دیش،جماعت اسلامی پر سے پابندی ختم
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت ’جماعت اسلامی‘ پر سے پابندی ہٹا دی۔
واضح رہے کہ پابندی شیخ حسینہ کی حکومت کے آخری دنوں میں لگائی گئی تھی۔ عبوری حکومت کے حکم نامے کے مطابق حکومت یکم اگست دو ہزار چوبیس کے سابقہ حکم کو منسوخ کرتی ہے۔
بھارت فرار ہونے والی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ حالیہ نے رواں برس 31 جولائی کو طلبہ تحریک کے دوران پُرتشدد ہنگاموں میں کلیدی کردار اد اکرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش اور اُس کے اسٹوڈنٹ ونگ اسلامی چھاترو شِبِر پر پابندی عائد کردی تھی۔
بنگلہ دیش کے نئے حکام نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور حکومت میں سیکورٹی فورسز کے ذریعے جبری گمشدگیوں کے سینکڑوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کیا کردیا۔