بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد: پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیمیں کل دوپہر دو بجے سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔
ٹریننگ سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک کھلاڑی پریس کانفرنس کرے گا۔