بنگلادیش کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے بولنگ ٹپس دیں،وسیم جونئیر

بنگلادیش کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے بولنگ ٹپس دیں :وسیم جونئیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلا ف کھیلے جانے والے میچ سے قبل پیسر نسیم شاہ نے انہیں بولنگ ٹپس دی تھیں جو میچ کے دوران ا ن کے لیے بہت زیادہ کام آئیں۔

یہ بھی پڑھیں 2024 میں پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں،شعیب ملک

تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی جانب سے دی جانے والی ٹپس کا نہ صرف مجھے بلکہ ٹیم کوبھی فائدہ ہوا۔پاکستان کو جس جیت کی ضرورت تھی وہ مل گئی

یہ بھی پڑھیں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دے دی

، ٹیم ایفرٹ کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف کامیابی ملی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ میں بارش کا امکان

واضح رہے گذشتہ روز ہندوستان میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 31 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی واپسی کر لی ۔

پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 32 اوور میں حاصل کیا۔ فخر زمان 81 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو