top header add
kohsar adart

بنگلادیش،پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم

 

بنگلادیش نے پاکستان سے آنے والے سامان کے 100 فیصد فزیکل معائنہ کی شرط ختم کردی۔

ڈھاکا ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کےلیے قائم خصوصی سیکیورٹی ڈیسک اور پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کےلیے اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ڈی 8 کے سربراہی اجلاس میں ملاقات ہوئی۔

جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے تعاون اورحمایت سے پاکستان علاقائی فورم آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بنے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More