بنوں،نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق
بنوں،نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق
بنوں میں لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نامعلوم افراد نے عظیم اللہ سکنہ سیفل خیل اور بصیر اللہ سکنہ عیدل خیل پر فائرنگ کردی ،فائرنگ سے دونوں جاں بحق ہوگئے ہیں
پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں کے جی این ہسپتال منتقل کردی گئیں،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے تلاش شروع کردی ہے ۔