kohsar adart

بل زیادہ آنے پر شہری نے بجلی کمپنی ملازم کی پٹائی کردی

بل زیادہ آنے پر شہری نے بجلی کمپنی ملازم کی پٹائی کردی

سرگودھا میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے اہلکار کی پٹائی کردی۔ لاتوں گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی فیسکو اہلکار بجلی کا بل دینے ملزم کے گھر گیا تھا۔ فیسکو اہلکار کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میلہ میں فیسکو اہلکار ایک شخص کے گھر بجلی کا بل دینے گیا تھا۔

اس شخص نے فیسکو اہلکار کو کہا کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ کیوں آیا جس پر فیسکو اہلکار اور شہری میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔

شہری نے فیسکو اہلکار کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More