top header add
kohsar adart

بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

9 مئی کے واقعات میں درج ایک مقدمے خدیجہ شاہ کو لاہور سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ کو بجلی گھر تھانے میں درج ایک مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شامل تفتیش

کرنے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More