بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکا،2بچے جاں بحق،10 زخمی
بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پشین بازارمیں ہوئے دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔