بلوچستان میں 5 افراد کا بہیمانہ قتل۔ لاشیں کھمبے سے لٹکا دی گئیں
چاغی کے علاقے دالبندین میں واقعہ۔ گولیوں سے چھلنی مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی
بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانچ افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے ان کی لاشیں بجلی کے پولز کے ساتھ لٹکا دی گئیں۔ان پانچوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں مغربی بائی پاس کے قریب سے پانچ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بجلی کے کھمبوں سے بندھی ہوئی تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔بعد ازاں لاشوں کو دالبندین کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی طور پر قتل کیے جانے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی میں بجلی کے کھمبوں سے رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا۔بلوچستان پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Brutal killing of 5 people in Balochistan،بلوچستان میں 5 افراد کا بہیمانہ قتل۔ لاشیں کھمبے سے لٹکا دی گئیں