kohsar adart

بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

 

چیئرمین پیپلز پارٹی  سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان میں شفاف، منصفانہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، 3

جس میں پاکستان میں شفاف، منصفانہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت کے قائم مقام ترجمان تھامس منٹگمری نے بتایا کہ پاکستانی سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے

آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

تھامس منٹگمری کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا،

جب کہ امریکا پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکا پاکستان ”گرین الائنس“ کے فریم ورک کی ترقی پر بھی بات چیت ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More