kohsar adart

بطور کھلاڑی فرض ہے کہ اپنے کپتان بابراعظم کی حمایت کروں، شاہین آفریدی

 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور سابق کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بطور کھلاڑی میرا فرض ہے کہ اپنے کپتان بابراعظم کی حمایت کروں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزازکی بات تھی، ہمیشہ ان یادوں اورمواقع کو یاد رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنےکپتان بابراعظم کی حمایت کروں، میں بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں، میدان کے اندراورباہرکپتان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔

شاہین شاہ آفریدی کامزید کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More