top header add
kohsar adart

بشریٰ بی بی کےخلاف بہاولنگر میں بھی مقدمہ درج

 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف بہاولنگر کے تھانا سٹی بی ڈویژن میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ شہری کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بشریٰ بی بی کے خلاف دو مقدمات درج جاچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ تھانا سول لائنز میں درج کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے خلاف ایف آئی آر ڈیرہ غازی خان میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کےلیے نفرت انگیز بیان دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More