بشریٰ بی بی کی صحت تسلی بخش قرار، سلو پوائزن کے کوئی شواہد نہیں ملے
اسلام آباد: پمز اسپتال کے سینئرز ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دینے کے کوئی اثرات سامنے نہیں آئے۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی طعبیت ناسازی اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سلو پوائزن دینے کے الزام پر پمز ہسپتال سے چار سئینر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بشرع بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا۔
ڈاکٹرز نے رپورٹس کے مشاہدے کے بعد بتایا کہ بشری بی بی کے خون میں کسی بھی سلو پوائزن کے اثرات نہیں ملے اور نہ ہی باتھ روم کلینر کے شواہد ملے ہیں۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم نے بشری بی بی کی صحت کو بھی تسلی بخش قرار دے دیا۔