kohsar adart

بجلی کی قیمت میں کمی،نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔

کےالیکٹرک کیلئے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔

دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےالیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کیلئے ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More