
بجلی بچانے کیلئے کاروبار مغرب تک بند کرنے کی تجویز
بجلی بچانے کیلئے کاروبار مغرب تک بند کرنے کی تجویز
حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں بازار اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزارت توانائی کہ ذرائع کے مطابق اس تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کیا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بازار جلد بند کرنے کے حوالے سے اس سے پہلے بھی حکومت کو تاجر تنظیموں اور دکانداروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس بار یہ طے کیا گیا ہے کہ تمام ایوان ہائے صنعت و تجارت کے علاوہ مقامی تاجر تنظیموں کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی تاکہ فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ پیش نہ ائے۔
یہ بھی پڑھیں اہلیان کوہسار کا بے مثال اتحاد رنگ لے آیا.مری کی مغوی فیملی بازیاب
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بار فیصلہ ہو جانے کی صورت میں چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل درآمد
کے لیے کہا جائے گا۔دوسری طرف بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے
قانون سازی کا مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا گیا
اگر مغرب کے وقت بازار بند کیے جانے کی تجویز پر عمل درآمد ہو جاتا ہے
تو ایسی صورت میں روزانہ ڈیڑھ ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔