باپ،بیٹااوربیٹی کے گلے کٹنےکامعاملہ،باپ اور بیٹے کا آپریشن مکمل
اسلام آباد میں انسانیت سوز واقع پیش آیا، ایک ہی خاندان کے 3 افراد (باپ، بیٹا اور بیٹی) کے گلے کاٹ دیئے گئے، پولی کلینک میں باپ اور بیٹے کا آپریشن کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن فیز 4 میں 3 افراد کے گلے کاٹے گئے، زخمیوں میں والد اور اس کے 2 کمر عمر بچے شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت پچپن سالہ شیرون ،7 سالہ بچے آریان او 10 سالہ بچی کی شناخت ادا کے نام سے ہوئی، تینوں کو تشویش ناک حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں باپ شیرون اور بیٹے آریان کا آپریشن مکمل ہو گیا جبکہ بیٹی ادا کا آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹا ابھی بے ہوش ہیں، بیٹی ادا کا آپریشن ابھی جاری ہے، باپ شیرون کے ہوش میں آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق باپ بچوں کو لےکے پارک گیا تھا، واپسی پر باپ شیرون نے گاڑی گھر کے گیٹ سے ٹکرائی اس کا گلہ کٹا ہوا تھا، شیرون کے بیان کےلئے ابھی ڈاکٹرز سے اجازت نہیں ملی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا، تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں ان سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کاروائی کا آغاز کر دی۔