بالاکوٹ میں جیپ حادثے کا شکار،ڈرائیور سمیت تین جاں بحق

بالاکوٹ کے علاقہ پارس سے ٹنگساں جانے والی مسافر جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے.
اطلاعات کے مطابق پارس سے نواحی گائوں ٹنگساں جانے والی مسافر جیپ ڈرائیورلیاقت نامی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارافتخار شاہ،نصیرر شاہ اور ڈرائیور لیاقت جاں بحق ہوگئے ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ہیں،حادثہ گاڑی میں فنی خرابی یا بریک فیل ہونے کہا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔