top header add
kohsar adart

باجوڑ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کا امیدوار فائرنگ سے جاں بحق

باجوڑ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ریحان زیب خان علاقے میں انتخابی مہم سے واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو صدیق بازار میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ،جس کے نتیجے میں ریحان زیب کے سر پر گولی لگنے سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے

ریحان زیب کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے واٹر مینجمنٹ سے گریجویٹ تھے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں انہوں نے پی ٹی آئی یوتھ کی قیادت کی۔ اس کےساتھ وہ کلائمیٹ چینج اور ملک میں نوجوانوں کو درپیش مسائل پر مختلف بین الاقوامی ورکشاپس میں بھی شریک رہے لیکن ان کو مقامی طور پر نوجوانوں کی حمایت اس وقت ملی جب انہوں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے کرپشن کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔

حالیہ الیکشن میں انہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن انہوں نے قومی اسمبلی این اے 08 اور پی کے 22 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ریحان زیب خان کے قتل کے بعد سینکڑوں افراد نے ان کی لاش اٹھا کر سول کالونی اور پھر خار بازار میں احتجاجی دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مقامی پولیس حکام کی ملزمان کی گرفتاری کے وعدے کے بعد ان کی لاش کو آبائی گاوں شاہ نری منتقل کیا گیاجہاں ان کی نماز جنازہ جمعرات کو صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی۔

واقعے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 08 اورحلقہ پی کے 22پر الیکشن غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دئیے گئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More