باجوڑ، جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، 50 زخمی
باجوڑ، جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، 50 زخمی
خیبر ایجنسی کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا ہے، نتیجے میں35 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔
میڈیا نیوز کے مطابق دھماکا خیبر ایجنسی میں واقع علاقے خار کے دبئی موڑ کے قریب ہوا جہاں جے یو آئی کا جلسہ جاری تھا، دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہوا، ڈی آئی جی مالا کنڈ کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں دھماکے کی معلومات لے رہے ہیں، دھماکا کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکا کس نوعیت کا ہے تعین کیا جارہا ہے۔
امدادی ادارے کے ذرائع نے کم از کم 35 افراد کے زخمی ہونے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔