top header add
kohsar adart

بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیل کر بابراعظم بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑدیا جنہوں نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے جبکہ بابراعظم نے یہ ریکارڈ اپنی 67 ویں اننگز میں توڑا ہے۔
واضح رہے کہ 29 سالہ بابر اعظم اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں 33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔

بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی شاہین آفریدی کی جگہ دوبارہ پاکستان کا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More