بابائے حریت علی گیلانی کی برسی پرمقبوضہ کشمیرمیں شٹرڈاؤن سوگ

بابائے حریت سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر  میں شٹر ڈاؤن ہڑتالکی گئی اور پوری وادی سوگ میں ڈوبی رہی ۔ تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں، کٹھ پتلی حکومت نے انٹر نیٹ سروس بند رکھی علی گیلانی کی دوسری برسی پرمقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتالجبکہ قابض فوج نے کرفیو جیسی صورت حال پیدا کر کے ریلیاں روکنے کی کوشش کی۔

سید علی گیلانی نے 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی اور 1998 سے 2006 تک 3 بار پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ 2015 میں حریت  قیادت نے سید علی گیلانی کو تاحیات چیئرمین منتخب کیا۔  وہ یکم ستمبر 2021 کو حیدر پورہ سرینگر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ 2010 سے وفات تک 11 سال تک جدوجہد آزادی کی پاداش میں نظر بند رہے۔ بھارتی حکومت نے ان کا پاسپورٹ 1981 میں ضبط کر لیا تھا۔وہ آخری سانس تک "ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ لگاتے رہے۔

syed ali geelani

سید علی گیلانی کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیاجبکہ پاکستان میں ان کی وفات پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا۔ سید علی گیلانی کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف اور پاکستان سے الحاق کے سخت حامی تھے۔ وہ عمر بھر غاصب بھارتی فوج کے مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحریک آزادی پر آواز بلند کرتے رہے۔ مرحوم حریت رہنما نے رودادِ قفس، نوائے حریت، بھارت کے استعماری حربے سمیت 21 تصانیف تحریر کیں۔ وہ صدائے درد، ملت مظلوم، مقدمہ حق اور پیام آخرین کے مصنف بھی تھے۔

Shutterdown mourning in Occupied Kashmir on the death anniversary of Syed Ali Geelani
ایک تبصرہ چھوڑ دو