
ایک اور پاکستانی لڑکی شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی
ایک اور پاکستانی لڑکی شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی
کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم شادی کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئیں۔
جویریہ خانم کو بھارت کا 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے،بھارتی شہر کولکتہ سے جویریہ کے منگیتر سمیر خان اور ہونے والے سسر احمد کمال خان یوسفزئی نے واہگہ بارڈر پر جویریہ کا استقبال کیا۔
جویریہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ان کی شادی ہو رہی ہے اور گزشتہ پانچ سال سے ان کا رشتہ چل رہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ اس سے پہلے جویریہ کا ویزا دو بار مسترد کیا گیا تھا لیکن تیسری کوشش پر انھیں ویزا مل گیا۔