ایک اناڑی نے سی پیک ون کا بیڑہ غرق کیا، احسن اقبال
ایک اناڑی نے سی پیک ون کا بیڑہ غرق کیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک اناڑی نے سی پیک ون کا بیڑہ غرق کیا، اب چین دوبارہ تعاون کیلئے تیار ہے، چین نے ہمیں بلینک چیک دیا ہے اگر ہمارے حالات ٹھیک نہ ہوئے تو وہ پیچھے ہٹ جائے گا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب جتھے سیاست کریں گے تو وہ ریاست نہیں جنگل ہے، ملک میں امن کے بجائے دہشت گردی اور انتہا پسندی فروغ پا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چند لوگ مذہبی سیاست کو ابھارتے ہیں، ہمیں سوات، سیالکوٹ اور جڑانوالا جیسے واقعات پر معافی مانگنی پڑتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک امن، سیاسی استحکام، پالیسیوں کے تسلسل اور اصلاحات سے آگے بڑھ سکتا ہے، 5 سال امن کے مل گئے تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔