این اے 79 ووٹوں کی دوبارہ گنتی،لیگی رہنما ذوالفقار بھنڈر کامیاب
این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پی ٹی آئی امیدوار پر بازی لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے حلقے این اے 79 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا,دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر 3023 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہو گئے ،جیتنے پر مسلم لیگی امیدوار کے حامیوں کا جشن۔
دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے95604 ووٹ حاصل کیے،پی ٹی آئی امیدوار احسان اللہ ورک نے 92581 ووٹ لیے،2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 4 ہزار 388 ووٹ سے شکست کھائی تھی۔