این اے 242: مصطفیٰ کمال کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
این اے 242: مصطفیٰ کمال کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی کے حلقے این اے 242 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو آزاد امیدوار دوا خان صابر نے چیلنج کیا ہے۔
دوا خان صابر کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 45 کے تحت دوا خان صابر 53 ہزار ووٹوں سے جیت چکے تھے جبکہ فارم 47 میں نتائج تبدیل کر کے مصطفیٰ کمال کو جتوا دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مصطفیٰ کمال کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔