kohsar adart

این اے 207 پر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع

 

عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 پر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری

کے کاغذات نامزدگی ان کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمع کروائے۔

دوسری طرف حلقہ این اے 207 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

فاروق چانڈیو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے زاہد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More