top header add
kohsar adart

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب شوہر کے تشدد سے زخمی۔ملزم گرفتار

لاہور کی تھانہ سرور پولیس نے ملزم حارث علی کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب شوہر کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں زخمی ہو گئی ہیں جبکہ ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر کے دو روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیاہے۔ لاہور کی تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ٹی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب کے شوہر کو اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت پیش کیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا دو روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عائشہ جہانزیب کے مطابق ان کے شوہر حارث علی نے اس سال تین بار انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
عائشہ جہانزیب کے مطابق انہوں نے بڑی کوشش کی کہ گھر بچ جائے مگر اس بار شوہر نے زخمی کردیا مجھے اور بچوں کو حارث سے شدید خطرہ ہے۔۔


یہ امر قابل ذکر ہے کہ عائشہ جہانزیب کی یہ دوسری شادی ہے۔ان کے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں جبکہ ان کے پہلے شوہر کینسر کے نتیجے میں انتقال کر گئے تھے۔دوسری شادی کے بعد عائشہ جہاں زیب گزشتہ کئی برس سے خوش و خرم زندگی گزار رہی تھیں اور اس کا اظہار وہ کئی ٹی وی شوز اور انٹرویوز کے دوران بھی کر چکی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے عائشہ جہاں زیب کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ندی کنارے اپنے شوہر حارث کے پیر دھلوا رہی ہیں۔

 

واقعے کے حوالے سے معروف سوشل میڈیا رائٹر آصفہ عنبرین قاضی کی تحریر

 

آپ کو اگر پہنچاننے میں مشکل ہو تو یہ ٹی وی شوز کی معروف اینکر عائشہ جہانزیب ہیں ، ان کو کل شوہر نے بری طرح مارا پیٹا یہاں تک کہ بازو بھی فریکچر ہوگیا ۔
عائشہ جہانزیب نے ایف ائی آر میں بتایا کہ شادی کو دس سال ہوگئے ہیں ، یہ تیسری بار ان کے شوہر نے ان پر ہاتھ اٹھایا ہے ، ذرا سی بات پر غصے میں آ جاتے ہیں ، اور مار پیٹ کرتے ہیں ۔ ہر بار وہ بچوں کی خاطر نبھا کرنے کی کوشش میں چپ کر گئیں ، لیکن کل انہوں نے دونوں بیٹیوں کی موجودگی میں مارا ، گلہ دبانے کی کوشش کی ، جس پر گھر کے ڈرائیور نے آکر ان کے شوہر کو قابو کیا اور ان کو محفوظ جگہ پر پہنچایا ۔


عورت پر تشدد مردانگی ہر گز نہیں ، جس معاشرے میں ایک خود مختار ، اعلی تعلیم یافتہ ، خوش شکل اور معروف خاتون بھی گھریلو تشدد کا شکار ہوجائے تو ایک نیم تعلیم یافتہ ، معمولی شکل کی کمزور خاتون ایک ظالم اور متشدد شوہر سے اپنا دفاع کیسے کرے؟ بات سیدھی سی ہے ،بیوی سے نہیں نبھ رہی تو الگ ہوجائیں ، آپ کو تو چار کی اجازت جو ہے ، بیوی پر ہاتھ اٹھانا نامرد ہونے کی نشانی تو ہے مرد ہونے کی ہرگز نہیں۔
ہوسکتا ہے ایسی ذہینیت بھی اس پوسٹ پر نظر آجائے جو اس تشدد کا دفاع کرے اور ,, اس نے کچھ تو کیا ہوگا تبھی مار پڑی ۔ ، زبان چلائی ہوگی ،، کہہ کر اسے جائز تصور کرے ۔ یہ وہی ہوں گے جن کے گھر عورت پر ہاتھ اٹھانا واقعی معمولی بات تصور کی جاتی ہے
۔لیکن پھر کہوں گی ۔۔ وجہ کچھ بھی ہو اصل ,, مرد ،، کبھی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھاتا ۔
یاد رہے کہ عائشہ جہانزیب کی کچھ ماہ پہلے ایک ویڈیو اور تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے شوہر کے پاوں دھو رہی تھیں ۔ ان کے جتنے بھی ولاگ دیکھے وہ شوہر کی محبت کا دم بھرتی نظر آئیں ۔۔ صلے میں یہ چہرے کے نیل ملے ۔
آصفہ عنبرین قاضی

 Ayesha Jahanzeb injured by husband's violence،اینکر پرسن عائشہ جہانزیب شوہر کے تشدد سے زخمی۔ملزم گرفتار

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More