
اینکراقرارالحسن نےعروسہ خان سےتیسری شادی کرلی
پروگرام” سرعام "سے غیر معمولی اور عالمگیر شہرت پانے والے ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے تیسری شادی بھی کر لی ہے جس کی تصدیق ان کی نوبیاہتا دلہن اور ٹی وی اینکر عروسہ خان نے کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اوکاڑہ کے دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والی عروسہ خان نے چند برس پہلے ٹی وی چینل میں بطور نیوز کاسٹر ملازمت شروع کی تھی جس کے بعد حال ہی میں انہوں نے استعفی دے دیا ہے اور اب اقرار الحسن نے انہیں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم "سرعام ٹائم” کی چیف ایگزیکٹو بنا دیا ہے۔
عروسہ خان نے اقرار الحسن سے اپنی شادی کا اعلان واٹس ایپ اسٹیٹس کے ذریعے کیا۔ قبل ازیں چند روز سے دونوں کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں تاہم کسی کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق سامنے نہیں ارہی تھی۔
گزشتہ روز عروسہ خان نے تصدیق کر کے افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔قبل اقرار الحسن نے حال ہی میں اپنے بیٹے بہلاج اور والدہ کے ساتھ عروسہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو ایک ریسٹورنٹ کی تھی اور جس پر "فیملی ٹائم” لکھا تھا٫ اس پر ناظرین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے جاری تھے۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن کی پہلی شادی ٹی وی اینکر قرۃ العین سے 2006 میں ہوئی تھی بعد 2012 میں انہوں نے ایک اور ٹی وی اینکر فرا سے شادی کی جسے پانچ برس تک خفیہ رکھا اور اب چند ہفتے پہلے ہونے والی تیسری شادی بھی منظر عام پر اگئی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے اقرار الحسن کے ساتھ ان کی اہلیہ فرح کا انٹرویو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اقرار اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی تیسری شادی کی اجازت دے دیں گی تو ان کا کہنا تھا کہ جب اسلام نے انہیں اجازت دے رکھی ہے تو میں کیوں منع کروں گی بعد ازاں اینکر نے انہیں بتایا کہ خود اقرار الحسن نے ان سے یہ سوال کرنے کو کہا تھا تاکہ وہ جان سکیں کہ فرح کا رد عمل کیا ہے۔
Iqararul Hasan contracts third marriage with anchor Arusa Khan,اینکراقرارالحسن نےعروسہ خان سےتیسری شادی کرلی