kohsar adart

ایمان مزاری 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایمان مزاری 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انسدد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایمان مزاری 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ایمان مزاری 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات نے ایمان مزاری کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں ’لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں‘شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ ایمان مزاری کےخلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہوا ہے، مدعی مقدمہ نے ایمان مزاری پرنوجوانوں کو اکسانے اور ریاست کےخلاف ورغلانے کا الزام لگایا، مدعی نے الزام لگایا کہ جب وہ ایمان مزاری کی پارٹی سے الگ ہوا تو اسے دھمکیاں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی کسی دوسرے کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست دائر

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی وکیل صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ایمان کو ضمانت ملنی تھی اسی دن نیا مقدمہ بنایا گیا، ایک ہی وقوعہ پرکیسے 3 مقدمات درج ہوسکتے ہیں؟ پی ٹی ایم دہشتگرد جماعت نہیں،جلسے کیلئے این او سی دیا گیا، ایمان کے خلاف احمقانہ قسم کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سائفر کیس عمران خان کی رہائی میں حائل ہو گیا

انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری کے خلاف ڈرامہ بنتا ہوا نظرآرہا ہے، ان کے خلاف پراسیکیوشن کا اصل مقصد کچھ اور ہے۔ایمان مزاری کے وکلا نے انہیں کیس سےڈسچارج کرنےکی استدعا کی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کیا

 

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی سزا معطل ،ضمانت پر رہائی کا حکم

 

جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے انہیں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے کردیا۔

دوران سماعت جج نے ایمان مزاری کو اپنی والدہ سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی اجازت دی

اور کہا کہ صرف ماں بیٹی کمرہ عدالت میں ملاقات کریں گی،

غیرمتعلقہ افراد کمرہ عدالت سے نکل جائیں۔

اس دوران ایمان کمرہ عدالت میں والدہ سے مل کر جذباتی ہوگئیں

جب کہ شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو کمرہ عدالت میں بسکٹ

اور جوس دیا اور کہا کہ بیٹھ کر آرام سے کھا لو بیٹا کچھ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More