top header add
kohsar adart

ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا

ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات  کو غیر واضح مالیاتی لین دین اور ملک میں روسی رقم کی آمد کے خدشات کے باعث 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

 

متحدہ عرب امارات کے علاوہ بارباڈوس، جبرالٹر اور یوگنڈا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کینیا اور نمبیا کو گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا  ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق گرے لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک کوششوں میں کمزور ہیں۔

 

ایف اے ٹی ایف کے سربراہ نے کہا کہ کینیا اور نمیبیا کو اینٹی منی لانڈرنگ سسٹم میں کمی کا سامنا ہے اور اس کے تدارک کے لیے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

 

جموعی طور پر 21 ممالک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More