ایف آئی اے دفاتر کی منتقلی، پاک افغان بارڈر طور خم تین روز بند رہے گا
ایف آئی اے دفاتر کی منتقلی، پاک افغان بارڈر طور خم تین روز بند رہے گا
پاک افغان بارڈر طورخم تین روز تک بند رہے گا، تین دنوں میں ایف آئی اے طورخم کے دفاتر اور سارا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق دفاتر کی منتقلی کے باعث امیگریشن کا عمل عارضی طور پرمعطل رہے گا، پاک افغان بارڈر طورخم 17 سے 19 مئی کو دونوں جانب سے پیدل آمدورفت کے لئے بند رہے گا۔
بارڈ صرف مال بردار گاڑیوں، امپورٹ ایکسپورٹ کے لئے کھلا رکھا جائے گا، افغانستان جانے والے اور پاکستان آنے والے افغان شہری مسافر ان تین دنوں میں سفر سے گریز کریں تاکہ تکلیف سے بچ سکیں۔