
ایشین گیمز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
ایشین گیمز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
ایشین گیمز 2023ء میں حصہ لینے کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں 26 جماعتی اتحاد کا مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
ایشین گیمز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی، سکواڈ میں عالیہ ریاض، انوشہ ناصر، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء شامل، منیبہ علی، ناجیہ علوی، ناشرہ سندھو، نتالیہ پرویز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں سلنڈر دھماکہ۔ تباہی پھیل گئی
علاوہ ازیں عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں
جبکہ سدرہ امین، سیدہ عروبہ اور ام ہانی بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔
ایشین گیمز 2023ء کا انعقاد چین میں ہو رہا ہے، ایونٹ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جو کہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔