
ایشیا کپ ،بھارتی کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
رواں سال منعقد ہونے والے ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس میں کے ایل راہول اور جسپریت بمرہ کی واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگارکر نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسکواڈ میں تلاک ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اب تک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلے ہیں۔
فاسٹ بولرز جسپریت بمراہ اور پراسید کرشنا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے
جبکہ محمد شامی، محمد سراج، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور شاردل ٹھاکر کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمان گل، وکٹ کیپر اشان کشان، ویرات کوہلی، شرائس ایئر، کے ایل راہول، تلاک ورما، سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، اکثر پٹیل، کلدیپ یادیو، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، پراسید کرشنا۔