![ایشیاکپ،بابر اور افتخار کی سنچریاں،نیپال کو 343 رنز کا ہدف](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/08/Asia-Cup-Centuries-of-Babar-and-Iftikhar-Nepal-set-a-target-of-343-runs-jpg.webp)
ایشیاکپ،بابر اور افتخار کی سنچریاں،نیپال کو 343 رنز کا ہدف
ایشیاکپ،بابر اور افتخار کی سنچریاں،نیپال کو 343 رنز کا ہدف
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بابر اعظم اور افتخار احمد کی سنچریوں کی بدولت پاکستان ٹیم نے نیپال کو جیت کےلیے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔
![ایشیاکپ،بابر اور افتخار کی سنچریاں،نیپال کو 343 رنز کا ہدف](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/08/Asia-Cup-Centuries-of-Babar-and-Iftikhar-Nepal-set-a-target-of-343-runs-jpg.webp)
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جس کے بعد 5.3 اوورز میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کی دوسری وکٹ 25 رنز پر گر گئی جب امام الحق 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیم کو 86 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کرکے سہارا دیا۔ تاہم 111 کے مجموعے پر 44 رنز بنانے کے بعد محمد رضوان رن آؤٹ ہوگئے، وہ رننگ کے دوران لڑکھڑا کر تیز نہ بھاگ سکے۔
نئے آنے والے بلے باز آغا سلمان 5 رنز کے مہمان ٹھہرے اور 124 کے مجموعے پر نیپال کے تجربہ کار بولر سندیپ لمیچنے کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے افتخار احمد آئے اور دونوں نے ڈبل سنچری پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔
ٹاس:
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
اس موقع پر نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم
آج کے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔