top header add
kohsar adart

ایس ایچ او ترنول نے قیدی وین کے شیشے خود توڑے،گنڈاپور

ایس ایچ او ترنول نے قیدی وین کے شیشے خود توڑے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی وین پر حملہ سب ڈرامہ ہے، تھانہ ترنول کے ایس ایچ او نے اپنے ہاتھوں سے وین کے شیشے توڑے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وین پر ہونے والے حملے کو پولیس کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے سخت تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے جہاں ہمارے وزراء، ایم این اے اور ورکرز کو ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے الزام لگایا کہ ترنول کے ایس ایچ او نے اپنے ہاتھ سے قیدی وین کے شیشے توڑے اور ایک ڈرامہ رچایا کہ قیدی فرار ہو رہے ہیں، ہمارے پاس اس واقعے کے ثبوت بھی ہیں اور ویڈیو بھی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ڈرامے نہ کیے جائیں، اگر قیدیوں کو گرفتار کیا ہے تو انہیں خیریت سے پہنچایا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی نقصان پہنچنے کی صورت میں ترنول کے ایس ایچ او، ڈی پی او، ڈی آئی جی اور آئی جی ذمہ دار ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More