top header add
kohsar adart

ایران کی خودمختاری و سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، چین

ایران کی خودمختاری و سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، چین

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایران کو بیجنگ کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفونک گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے دوران گفتگو ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بنا ہے، اس قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More