kohsar adart

ایران کی جانب سے امریکی، برطانوی شخصیات و کمپنیوں پر پابندی عائد

 

ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر امریکی اور برطانوی شخصیات و کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔

تہران سے عرب میڈیا کے مطابق پابندیوں میں امریکی فوجی کمانڈروں سمیت 7 امریکی شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں امریکی و برطانوی اسلحہ ساز اور آئل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع اور فوجی کمانڈر جیمس ہوکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے پابندیوں کی نوعیت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More