ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے
گزشتہ کئی روز سے منظر عام سے غائب رہنے اور شہادت کی افواہوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا پر گزشتہ شب اسماعیل قاآنی کی ویڈیو نشر کی گئی،ویڈیو میں اسماعیل قاآنی حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے ساتھ شہید ہونے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیل فروشان کی میت ایران لائے جانے کے موقع پر موجود نظر آرہے ہیں ، ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے آج عباس نیل فروشان کے جنازے کی بھی براہ راست نشریات چلائی گئیں جن میں اسماعیل قاآنی نظر آرہے ہیں۔