
ایرانی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ،5 فوجی ہلاک
ایرانی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی ،زد میں آ کر5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکوں میں آرام کررہے تھے،
تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔