top header add
kohsar adart

ایرانی صدر رئیسی کی نماز جنازہ میں شہری امڈ آئے

سپریم لیڈر، آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ کے لیے بدھ کے روز ایرانی ​شہریوں ​ کا ایک بڑا ہجوم دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر نکل آیا۔صدررئیسی کے پورٹریٹ اٹھائے ہزاروں سوگوار تہران یونیورسٹی اور اس کے ارد گرد جمع ہوئے، جہاں ایران کے سپریم لیڈر، آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی۔

اعلیٰ حکام کے ہمراہ آیت اللہ خامنہ ای نے مرنے والوں کے تابوتوں پر فاتحہ خوانی کی جن میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی شامل تھے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی، اسی طرح لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم بھی شریک ہوئے۔”مرگ بر اسرائیل” کے نعروں کی گونج میں اسماعیل ہنیہ کہا۔
"میں ایک بار پھر کہتا ہوں… ہمیں یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا،”

اسرائیلی حکومت ریڈ لائن پار کرچکی جو کارروائی پرمجبورکرسکتی ہے،ابراہیم رئیسی

 

صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر اتوار کے روز شمال مغربی ایران میں دھند سے ڈھکے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جب وہ آذربائیجان کی سرحد پر ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس تبریز شہر جا رہے تھے۔

ایک بہت بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں ترکی، روس اور یورپی یونین کی مدد شامل تھی۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کی صبح رئیسی کی موت کا اعلان کیا۔

رئیسی، جن کے بارے میں وسیع پیمانے پر توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سپریم لیڈر کے طور پر خامنہ ای کی جگہ لیں گے، 63 سال کے تھے۔

دارالحکومت میں شہید صدر کو "خدمت کا شہید” کے طور پر خراج تحسین پیش کرنے والے بڑے بڑے بینرزلگے ہیں، جب کہ دیگر نے "پسماندہ لوگوں کے خادم کو الوداع” کہا ہے۔

 

تہران سے میتیں ایران کے دوسرے شہر مشہد، شمال مشرق میں رئیسی کے آبائی شہر لے جائی جائیں گی، جہاں جمعرات کی شام کو امام رضا کے مزار پر تدفین کی جائے گی۔

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور نائب صدر 68 سالہ محمد مخبر کو 28 جون کو رئیسی کے جانشین کے انتخاب تک نگراں صدر مقرر کیا ہے۔

ایران کے اعلیٰ جوہری مذاکرات کار علی باقری، جو امیر عبداللہ کے نائب تھے، کو قائم مقام وزیر خارجہ نامزد کیا گیا ہے۔

ملک کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More