top header add
kohsar adart

ایرانی بریگیڈیئر جنرل کی امریکا کو دھمکی

 

امریکا نے اسرائیلی حملے میں مدد کی تو بھرپور جواب دینگے، ایرانی بریگیڈیئر جنرل

پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے اور امریکا اس کی فوجی حمایت کرتا ہے تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔

ایران کے پریس ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جباری نے کہا، ’امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ میدان جنگ میں اترتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں، تو ان کے اڈے، بحری جہاز اور مفادات ہمارے ہتھیاروں کی پہنچ میں ہوں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگرچہ امریکا اسرائیل کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ غیر متوقع ہے کہ وہ کوئی احمقانہ قدم اٹھا کر ایران کے ساتھ تصادم میں ملوث ہو۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More