ایران،روس،چین مشترکہ فوجی مشقیں رواں ہفتے چابہار میں ہونگی

ایران،روس،چین مشترکہ فوجی مشقیں رواں ہفتے چابہار میں ہونگی- ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں ایرانی ساحلی علاقے میں اس ہفتے ہوں گی۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں منگل سے چابہار بندرگاہ کے علاقے میں ہوں گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں میں روسی، چینی اور ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز اور معاون بحری جہاز حصہ لیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی مشقوں کا مقصد ایران، روس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی تعاون وسیع کرنا ہے۔