top header add
kohsar adart

ایبٹ آباد کےمزید تین سپیشل بچے ورلڈاولمپکس کھیلنےجرمنی روانہ

کنگسٹن سکول کے تین خصوصی کھلاڑی عبید اللہ خان جدون ،علی عامر، احمد علی ہاکی اور باسکٹ بال میں حصہ لیں گے۔

ایبٹ آباد (نویداکرم عباسی )
ایبٹ آباد کے مزید تین سپیشل بچے ورلڈ اولمپکس کھیلنے جرمنی روانہ ہو گئے۔ ان سے قبل  رائز سکول کی طالبات میں خیبر پختون خواہ کی واحد سپیشل بچی فضہ حفیظ عباسی  جاچکی ھے ۔ خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے کنگسٹن سکول کے تین خصوصی کھلاڑی ورلڈ اولمپکس گیمز جرمنی برلن 2023 کیلئے روانہ ہو گئے ہیں.

واضح رہے کہ کنگسٹن سکول مغدور بچوں کے حوالے سے پورے پاکستان میں سب سے منفرد اور کامیاب ترین ادارہ سمجھا جاتا  ہے جو گذشتہ 25 سال سے  تعلیمی میدان میں کام کر رہا ہے . کنگسٹن سکول کے تین خصوصی کھلاڑی عبید اللہ خان جدون ،علی عامر، احمد علی ہاکی اور باسکٹ بال میں حصہ لیں گے۔ادارے کے پرنسپل سردار محمد عرفان نے بتایا کہ سکول کے 7 خصوصی بچوں نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے فائنل ٹریننگ کیمپ میں جگہ بنائی اور قومی سطح کی تربیت حاصل کی ۔

 

کنگسٹن سکول کے کوچ قمر زمان نے ان کھلاڑیوں کے ساتھ انتھک محنت کی جس کے نتیجے میں آج سکول کے تین کھلاڑی جرمنی کے شہر برلن میں ورلڈ گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے سکول کے پاس تین انٹر نیشنل میڈلز جبکہ قومی سطح پر مختلف کھیلوں میں 290 گولڈ میڈلز موجود ہیں .سردار محمد عرفان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خصوصی کھلاڑیوں کیلئے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا انتظام کیا جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ  خصوصی بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ،کا روبار اور زندگی کے ہر شعبے میں برابر مواقع  ہونے چاہئیں  تاکہ یہ بھی نارمل لوگوں کی طرح  زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More