top header add
kohsar adart

ایبٹ آباد میں صحافی کا نوجوان بیٹاقتل کر دیا گیا

ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کے قریب صحافی کا نوجوان بیٹاقتل کر دیا گیا ۔

ایبٹ اباد شہر کے تھانہ کینٹ کی حدود سبزی منڈی کے قریب نگکی روڈ پر مقامی صحافی ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبر جمعہ خان کے نوجوان بیٹے کو سسرالیوں نے بیوی کی ناراضگی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقتول سیف الرحمان کی نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی بیوی کی ناراضگی پر سسر اور سالے نے سیف الرحمان کو اپنی رہائش گاہ پر آتشین اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔مقتول کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور آجکل ان اہلیہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر تھیں مقتول سیف الرحمان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بروز منگل دن 2 بجے بار کلب فوارہ چوک میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات صحافیوں ،وکلاء ،علمائے کرام اور کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک تھے.

 

Journalist's young son was killed in Abbottabad،ایبٹ آباد میں صحافی کا نوجوان بیٹاقتل کر دیا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More