top header add
kohsar adart

ایبٹ آباد میں دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

ایبٹ آباد میں دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا..

 

ڈی پی او آفس کی پریس ریلیز کے مطابق محمد الیاس ولد ولی اصغر سکنہ دوتار دھمتوڑ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ گزشتہ رات مدعی مقدمہ کے دو بیٹے فہد اور اویس جو کہ بنی چوک میں دودھ کی دکان کرتے ہیں ، دکان بند کر کے واپس گھر آ رہے تھے کہ دھمتوڑ بائی پاس روڈ نزد تکیہ کے مقام پر تاک میں بیٹھے ملزمان سابق ناظم اورنگزیب ولد شیر محمد خان اور اس کے بیٹوں عامر ، نعمان ، سلیمان ، عثمان پسران اورنگزیب نے اپنا ڈمپر لگا کے روڈ کو بند کیا اور اپنی موٹر کار سے اتر کے باہر آئے اور مدعی مقدمہ کے دونوں بیٹوں کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، وجہ عداوت ملزمان اور مقتولین کے درمیان سابقہ قتل مقاتلہ ہے اور مدعی مقدمہ کے مطابق گزشتہ دنوں ملزمان نے مقتولین کو معمولی تلخ کلامی پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی.

تھانہ نواں شہر پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/34 مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں کوششیں شروع کر دی ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More