top header add
kohsar adart

ایبٹ آباد شہر میں پولیس کمانڈوز کیوں تعینات کئے گئے ؟

ایبٹ آباد پولیس نے شہر بھرمیں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے فوارہ چوک تا کمپلیکس میرپور تک پولیس کمانڈوز تعیات کر دئیے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر یہ اقدام رمضان المبارک کے اخری عشرے میں بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی، اسنیپ چیکنگ اور ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شکایت یا ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم 09929310033 یا 15 پر فوری اطلاع دے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More