ایبٹ آباد سے سردار مہتاب،مرتضٰی جاوید سمیت 180 امیدوار میدان میں

ایبٹ آباد کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر،مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی ،ہزارہ قومی محاذ ،تحریک لبیک ،ملی مسلم لیگ ،قومی وطن پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف سمیت آزاد کل 180 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔جبکہ قبل ازیں 403 امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے تھے۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہوگی ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 سے 30 ،این اے 17 سے 23 ،پی کے 42 سے 31 ،پی کے 43 سے 34، پی کے 44 سے 28 اور پی کے 45 سے 34 امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات جمع کئے۔حلقہ این اے 16 سے سردار مہتاب احمد خان ،مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی ،جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی ،پی ٹی آئی کے علی اصغر خان ،غضنفر علی عباسی ،نبیل عباسی ،سردار شبیر احمد ،ڈاکٹر اظہر خان جدون سمیت کل 30 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

 

اسی طرح قومی حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد ٹو سے پیپلز پارٹی کے سید سلیم شاہ ،مسلم لیگ ن کے ملک محبت اعوان ،سابق ایم این اے علی خان جدون ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ،ہزارہ قومی محاذ کے محمد ضیاء خان ،نصیر خان جدون ،محمد اسحاق زکریا ،شوکت علی تنولی ،فرزانہ مشتاق سمیت کل 23 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔صوبائی حلقہ پی کے 42 سے بھی 31 امیدوار میدان میں آئے ہیں جن میں قومی وطن پارٹی کے احمد نواز خان ،مسلم لیگ ن کے سردار فرید ،پیپلز پارٹی کے سید جعفر شاہ ،جماعت اسلامی کےعبید الرحمن عباسی ،سابق ایم پی اے نذیر احمد عباسی ،نقیب اللہ خان ،ڈاکٹر اظہر خان جدون اور دیگر شامل ہیں۔

پی کے 43 سے جمعیت علمائے اسلام کے سردار ابرار احمد ،تحریک انصاف پارلیمینڑین کے سردار شیر بہادر ،جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی ،پی ٹی آئی کے شہزاد گل،مسلم لیگ ن کے ذوالفقار جاوید عباسی سمیت کل 31 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔پی کے 44 سے مسلم لیگ ن کے سردار اورنگزیب نلوٹھہ ،سابق ایم پی اے قلندر خان لودھی ،افتخار احمد خان ،نثار صفدر ،محمد نبیل عباسی سمیت 28 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔پی کے 45 سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ،ہزارہ قومی محاذ کے اسد خان ،پیپلز پارٹی کے سید سلیم شاہ ،فواد علی ،پی ٹی آئی کے سید شاہ فیصل ،نقیب اللہ خان ،مسلم لیگ ن کے محمد ارشد اعوان ،گل خان چنگیزی ،آزاد امیدوار سجاد اکبر ،تیمور خالد،جماعت اسلامی کے امجد خان جدون ،شمریز خان ،فرزانہ مشتاق،عظمی ریاض جدون سمیت کل 34 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں جن کے کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہوگی۔

180 candidates including Sardar Mehtab and Murtaza Javed from Abbottabad,ایبٹ آباد سے سردار مہتاب،مرتضٰی جاوید سمیت 180 امیدوار میدان میں
ایک تبصرہ چھوڑ دو