ایبٹ آباد،معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،خاتون جاں بحق،3زخمی

ایبٹ آبادمیں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے خاتون مسماۃ مختیار بی بی جاں بحق اور 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوترکی حدود گاؤں باغ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،
فائرنگ سے خاتون مسماۃ مختیار بی بی جاں بحق جبکہ 3افراد عبدالطیف ، گلفراز اور اقبال شدید زخمی ہو گئے،

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،
پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملک مشتاق، ملک اشفاق اور اظہر سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے