ایبٹ آباد،سرکل بکوٹ کی وی سی ترمٹھیاں کے لئے بڑا اعزاز

رپورٹ ۔ (امتیاز شاہین عباسی)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد، سرکل بکوٹ کی وی سی ترمٹھیاں کہو شرقی کے شمریز عباسی کو پاک آرمی میں کرنل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔کرنل شمریز علاقے کی سیاسی شخصیت اور سابقہ کونسلر گلزیب عباسی کے فرزند اور نامور صحافی امتیاز شاہین عباسی کے بھانجے ہیں۔

کرنل شمریز عباسی نے 2007 میں PMA کورس جوائن کیا اور یہاں سے پاس آؤٹ ہونے پر وہ پاک فوج کے ہراول دستے آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ بنے۔
قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انہوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ اقوام متحدہ کے تحت امن مشن کے طور پر انہیں بیرون ملک کانگو بھیجا گیا جہاں پر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
سٹاف کالج کوئٹہ میں اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد ان کی پوسٹنگ مانسہرہ شنکیاری کر دی گئی جہاں وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
حالیہ آرمی پروموشن بورڈ کی میٹنگ میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جس پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مقامی لوگوں نے اس علاقے کے سپوت کو یہ عہدہ ملنے پرنہایت مسرت کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے اور انکی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com