kohsar adart

اہلیان کوہسار کا بے مثال اتحاد رنگ لے آیا.مری کی مغوی فیملی بازیاب

اہلیان کوہسار کا بے مثال اتحاد رنگ لے آیا ۔لین دین کے تنازعے پر صادق آباد راولپنڈی سے اغوا کی گئی فیملی بازیاب ہو گئی۔

واضح رہے کہیونین کونسل  بھگواڑی مری سے تعلق رکھنے والے حاجی اشتیاق عباسی مرحوم کے خاندان کے افراد کو بچوں سمیت 29 اگست کی شب کو پولیس کی سرپرستی میں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا اور دس روز گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔

مری کے مغوی خاندان کی بازیابی کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج
مری کے مغوی خاندان کی بازیابی کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج

مری کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت سفیان عباسی کی سرکردگی میں کوہسار یونائٹڈ فرنٹ کے تحت دو روز قبل اسلام آباد میں مشاورتی جرگے کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے باہر ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی جبکہ عام آدمی لیگ کے نمائندے نعمان عباسی، حماد سکندر عباسی ،عثمان نذیر اور دیگر نے بھی احتجاج میں اہم کردار ادا کیا۔ایوان اقتدار اور ارباب بست و کشاد تک آواز پہنچانے کیلئے مغوی بچوں آمنہ اور اشعر کے نام سے ٹوئٹر ٹرینڈ بھی چلایا گیا جبکہ احتجاج کی مربوظ حکمت عملی اپنائی گئی جس کے نتیجے میں مغوی خاندان بحفاظت بازیاب ہو گیا۔


کوہسار یونائٹڈ فرنٹ کے کنوینر سفیان عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اہل کوہسار کو مبارکباد دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ مغوی فیملی باحفاظت واپس آ گئی ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Unparalleled unity of the people of Kohsar came to fruition. Murree's kidnapped family  rescued
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More